”شیخ رشیدنے پرویز مشرف کو بتا یا کہ مولانا عبد الوہاب کا تھپر کھا چکا ہوں تو مشرف نے کہا میں بھی تھپڑ کھانے کے لیے تیار ہوں لیکن ۔۔۔“مرحوم مولانا عبد الوہاب کی زندگی کا ایسا واقعہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
دنیا میں دعوت اسلام کی سب سے بڑی تحریک ”عالمی تبلیغی جماعت“ کے امیر مولانا حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد 96برس کی عمر پا کر آج خالقِ حقیقی سے جا ملے ، انتہائی سادہ اور حقیقی معنوں میں اللہ کے ولی کہلانے والے مولانا حاجی عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے مرکز رائے ونڈ کے بانیوں میں سے تھے اور انہوں نے تبلیغی عمل کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔
مشرف دور حکومت میں اسلام آبا د تبلیغی جماعت کے اجتماع پر پابندی لگائی گئی، اس دور کے وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو تھے، پرویز مشرف نے شیخ رشید کو حاجی عبد الوہاب سے مذاکرات کیلئے بھیج دیا،جب شیخ رشید نے حاجی عبد الوہاب سے سیکیورٹی تھریٹس کے باعث اجتماع نہ کرنے کی گزارش کی تو انہوں نے محبت سے
شیخ رشید کے منہ پر ایک تھپڑ رسید کیااور کہا کہ تبلیغی جماعت کا دہشت گردی سے کیا تعلق ،ہم اسلام آباد میں اجتماع کریں گے۔اس کے بعد شیخ رشید نے پرویز مشرف سے کہا کہ حاجی صاحب سے تھپڑ کھا چکا ہوں اور وہ مان نہیں رہے جس پرپرویز مشرف نے کہا مجھے ان کا تھپڑ بھی قبول ہے بشرطیکہ اجتماع نہ ہو، کیوں کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے۔