مبارک ہو مولانا جی ۔۔۔۔شیخ رشید نے حلف اٹھاتے ہی مولانا فضل الرحمان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ یقین نہیں کریں گے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھاتے ہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جشن آزاد ی میں شرکت کی دعوت دے دی۔15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھانے کے بعد
شیخ رشید احمد اسمبلی سے باہر آئے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ ہی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شیخ رشید نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کی مبارکباد دیتا ہوں،یہ اسلام کا چورن اور اسلام آباد کا نام لے کر سازش کر رہے تھے لیکن اللہ نے آج مضبوط پاکستان دیا اور اداروں کو پہلے سے زیادہ عزت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 اگست (آج ) کو لال حویلی میں آزادی کا جشن ہوگا، تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ
عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی حرام کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے اور تمام سٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلیں گے۔واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ روز پہلے 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن نہ منانے کا اعلان کیا تھا اور شیخ رشید کی جانب سے انہیں جشن آزادی میں شرکت کی دعوت
اسی تناظر میں دی گئی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلناچاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں، عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر
کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا، ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، نظام حکومت خراب ہوچکا، سب کو ٹھیک کرنا ہے، دن رات محنت کرکے مسائل دور کریں گے۔ عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے (ش۔ز۔م)
Comments are closed.