مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے اس بچے کیلئے وزیر اطلاعات آگے آ گئے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے بچے کا نقصان پورا کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے درخواست کر دی ہے۔
فواد چوہدری کا یہ بیان شیخوپورہ میں ہجوم کے ہاتھوں غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مذکورہ بچہ کیلے بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے نکلا تھا لیکن راستے میں مظاہرین کے ہتھے چڑھ گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس بچے کو تلاش کریں اور نقصان کی مکمل تلافی کریں، لیکن حد ہے بے حسی کی۔۔۔“