شیریں مزاری کی بیٹی کو شاہد آفریدی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔
ایمان مزاری نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی لیجنڈ نہیں بلکہ وہ کھلے عام خواتین سے نفرت کرنے والے شخص ہیں۔
Shahid Afridi isnt a legend. He's an open & proud misogynist, who didn't have the decency to say one kind word abt our women's cricket team (instead saying that Pakistani women cook really well when asked a question abt the women's cricket team). Re-evaluate & re-orient please. https://t.co/2UwpZbRVGg
— ایمان زینب (@ImaanZHazir) April 7, 2019
ایمان مزاری نے یہ بھی کہا تھا کہ آفریدی میں اتنی تمیز بھی نہیں ہے کہ وہ خواتین کرکٹر کے بارے میں کچھ الفاظ کہہ سکیں لیکن جب اُن سے خواتین سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں پاکستانی خواتین اچھا کھانا بناتی ہیں لہذا لیجنڈ کہنے والوں کو اس بات پر جائزہ لینے اور سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔
Only if you @ImaanZHazir had heard just 2 weeks ago the twitter live session @SAfridiOfficial did & how highly he praised the women in green – u certainly ignored it ‘ tweeted something based on the past. That’s like bringing your past tweets & rubbing them – Afridi IS a Legend! https://t.co/JHDMDJSEGX
— Anas Mallick (@AnasMallick) April 7, 2019
ایمان مزاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی پر کی جانے والی تنقید کرکٹر کے مداحوں کو پسند نہ آئی، الٹا ایمان ہی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ انس ملک نامی ایک صارف نے ایمان مزاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے دو ہفتے قبل شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر لائف سیشن دیکھا ہوتا جس میں انہوں نے کس طرح سے خواتین کی حوصلہ افزائی کی تھی لیکن آپ نے وہ بات نظر انداز کردی۔ شاہد آفریدی آج بھی لیجنڈ ہیں۔
اس موقع پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن برطانیہ کی ڈائریکٹر صائمہ خان بھی خاموش نہ رہیں انہوں نے بھی شاہد آفریدی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، وہ ہمیشہ میری حمایت اور میرے خیالات اور میرے منصوبوں کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جو لوگ شاہد آفریدی کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اُن سے آفریدی کے بارے میں پوچھیں ناکہ آپ خود اپنی رائے قائم کریں۔
This is the same Shahid Afridi who had asked me to join his team; he’s always supported & encouraged me with regards to my ideas & projects & to openly speak my mind. Try getting the perspective of people that actually know him instead of making your own judgements? https://t.co/QONnn04cwO
— Saima Khan (@saimaxkhan) April 8, 2019
فیضان لاکھانی نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں خواتین کے لیے ’ تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام‘ سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، میں آفریدی کی خواتین سے متعلق ذاتی رائے پر اتفاق نہیں کرتا لیکن میں اُن کی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔
This is the same Shahid Afridi who had asked me to join his team; he’s always supported & encouraged me with regards to my ideas & projects & to openly speak my mind. Try getting the perspective of people that actually know him instead of making your own judgements? https://t.co/QONnn04cwO
— Saima Khan (@saimaxkhan) April 8, 2019