”واٹسن! تمہارا پاکستان آناشائد ٹھیک نہیں ہے کیونکہ۔۔۔“ شین واٹسن کے اعلان پر شنیرا اکرم نے ایسا جواب دیدیا کہ وسیم اکرم بھی دیکھتے ہی رہ جائیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے میچز کل سے پاکستان میں شروع ہو رہے ہیں اور تمام ٹیموں میں شریک تقریباً تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ رہے ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کا نام نمایاں ہے جو گزشتہ دو سال انکار کے بعد اس مرتبہ پاکستان آنے پر راضی ہو ہی گئے۔
شین واٹسن کی جانب سے پاکستان آنے کا اعلان ہوا تو پاکستانیوں نے دل کھول کر انہیں خوش آمدید کہا جن میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ بھی شامل ہو گئیں مگر ساتھ ہی انہوں نے ایسی بات بھی کہہ دی کہ وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کی ’فراخدلی‘ پر حیران پریشان رہ جائیں۔
شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”خوش آمدید واٹسن! میری ٹیم کیلئے شائد یہ ٹھیک نہیں ہے کہ تم پاکستان آ رہے ہو مگر میرا وطن سب سے پہلے ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان میں تمہاری میزبانی کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ ویسے ، اگر تم یہ سوچتے ہو کہ جب تم آخری مرتبہ یہاں آئے تو ہم کرکٹ کیلئے بہت جذباتی تھے، لیکن اس مرتبہ ہمیں دیکھنے تک تم انتظار کرو۔۔۔“
شنیر ااکرم نے انتہائی زبردست انداز میں شین واٹسن کو خوش آمدید کہا اور اس کیساتھ ہی انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کر دیا کہ ان کی موجودگی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بہت زبردست بھی ہو گی اور ان کراچی کنگز کو ہرا بھی سکتی ہے مگر دلچسپ اور بہترین بات یہ ہے کہ وہ اب پاکستان کو اپنا وطن سمجھتی ہیں اور اس کیلئے اپنی ٹیم کی ہار قبول کرنے کو بھی تیار ہیں۔
اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے شوہر وسیم اکرم کراچی کنگز کے صدر ہیں اور کوئی بھی اپنی ٹیم کو ہارتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا اس لئے وسیم اکرم یقینا اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کی ’فراخدلی‘ اور پاکستان کیساتھ محبت سے خوب متاثر ہوئے ہوں گے کہ وہ کسی بھی قیمت پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی دیکھنا چاہتی ہیں۔