’جب بھی میرا شوہر مجھ سے تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتا تو میں اتنا چیختی کہ سارا گھر اکٹھا ہوجاتا، اور پھر ایک دن۔۔۔‘

اولاد کی مرضی کے بغیر ان کی شادی کر دینا ہمارے معاشرے میں عام پایا جانے والا مسئلہ ہے۔ یہ بیہودہ حرکت کرنے والے والدین کو شاید احساس ہی نہیں ہوتا کہ اس طرح کے فیصلوں کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ ایسے والدین کو اس مظلوم لڑکی کی کہانی ضرور پڑھنی چاہئیے جس نے کم عمری کی شادی کے باعث اپنے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعات ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ پر شائع ہونے والی ایک خصوصی تحریر میں بیان کر دئیے ہیں۔

ان میں سے ایک واقعہ شادی کے فوری بعد ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے متعلق ہے، جس کے بارے میں اس لڑکی نے بتایا کہ ’’میری شادی اس عمر میں کر دی گئی جب بچوں کے ہنسنے کھیلنے کے دن ہوتے ہوں اور وہ اپنی ہی دنیا میں مگن ہوتے ہیں۔ میں صرف 13 سال کی تھی اور تب مجھے میاں بیوی کے جنسی تعلق کے بارے کچھ معلوم نہیں تھا۔ جب بھی میرا شوہر میرے ساتھ ازدواجی تعلق استوار کرنے کی کوشش کرتا تو میں رونا شروع کر دیتی۔ جب وہ زبردستی کرتا تو میں

چیخنا شروع کر دیتی اور اتنا ہنگامہ برپا کرتی کہ سب گھر والے اکٹھے ہو جاتے۔ کچھ دن بعد میری ساس نے مجھے سمجھانا شروع کر دیا کہ میاں بیوی کا تعلق کس طرح سے ہوتا ہے۔شاید میری ماں کو چاہئے تھا کہ وہ مجھے ان سب باتوں سے آگاہ کرتی۔ بہرحال میں خود کو کبھی اس کے لئے تیار نا کر پائی۔ کچھ عرصے بعد میرے شوہر نے میرے ساتھ زبردستی شروع کر دی اور پھر میری چیخوں پر بھی کوئی میری مدد کو نہیں آتا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میرے دل میں شوہر کے خلاف ایسی نفرت پیدا ہوئی کہ میں ہر وقت اس سے نجات کی دعا کرتی تھی۔ دو سال تک مسلسل میں اس سے نجات پانے کے لئے بضد رہی اور بالآخر مجھے طلاق ہو گئی۔ ‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.