شوکت خانم اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، وجہ کیابنی؟ جانئے

شوکت خانم کینسر اسپتال میں ملازمت کرنے والے ایک ڈاکٹر نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں ڈاکٹر قیوم نے مبینہ طور پرخود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں واقع گرین فورٹ سوسائٹی میں ڈاکٹر قیوم نے اپنے گھر میں خود کو گولی ماری۔ واقع کی اطلاع پر

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں لیکن وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق قیوم نامی ڈاکٹر شوکت خانم اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اور ڈپریشن کا مریض تھا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کے حقائق واضح ہو جائیں گے۔خود کُشی کرنے والے ڈاکٹر کے کسی قریبی عزیز کا دوست کا بیان تاحال سامنے نہیں آیا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.