شو کی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں خاتون میزبان کو قید

Oidhf
مصر کی عدالت نے شوکی مقبولیت کے لیے بچوں کے اغوا پر اکسانے کے الزام میں خاتون ٹی وی میزبان کو قید کی سزا سنا دی۔

مصری میڈیا کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام ’سبایا الخیر‘ کی میزبان ریحام سعید کو بچوں کے اغوا سے متعلق پروگرام کرنے پراُن سمیت ایڈیٹر ان چیف اورکیمرہ مین کو قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے خاتون میزبان کو 4 دن قید جب کہ پروگرام کے ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین کو 15 دن قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ریحام سعید نے بچوں کے اغوا سے متعلق ایک پروگرام کیا جس میں سہولت کار کے ذریعے اغواکاروں سے 2 بچوں کو اغوا کرایا گیا اور یہ سب مناظر ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس کو بطور ثبوت ریکارڈنگ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغوا کرنے کے بعد عرب ممالک میں فروخت کرتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ریکارڈنگ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جس پرملزمان نے بتایا کہ پروگرام میں بیٹھے شخص نے انہیں بچوں کو اغوا کرنے کا کہا تھا،بھانڈہ پھوٹنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پروگرام کی ہوسٹ ،ایڈیٹر ان چیف اور کیمرہ مین سمیت دیگر عملے کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے بعد عدالت نے الزام ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کوقید کا حکم دیا۔

ریحام سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ پروگرام مصری بچوں کی سیکورٹی سے متعلق وسیع تر مفاد میں کیا تھا جب کہ بچوں کے اغوا میں ان کا کوئی حقیقی کردار نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.