بھارت سے پاکستان آنے والی سکھ یاتری نے اسلام قبول کر لیا اور پھر لاہور کے شہری سے نکاح کر نے بعد ایسی درخواست جمع کروا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والی خاتون ’کرن بالا ‘ نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی نوجوان سے نکاح کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی کرن بالا دختر منوہر لال نے پاکستان پہنچ کر لاہور کی مسجد جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کر لیاہے اور اپنا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی
رکھ لیاہے ۔آمنہ بی بی نے اسلام قبول کر نے کے بعد محمد اعظم ولد خادم حسین سے شادی کر لی ہے اور پاکستان میں قیام کیلئے ویزہ میں توسیع کی درخواست جمع کروا دی ہے ۔ آمنہ بی بی کا موقف ہے کہ وہ واپس بھارت نہیں جانا چاہتی کیوں کہ اس کی جان کو وہاں پر خطرہ ہے ۔
جامعہ نعیمیہ میں مفتی راغب نعیمی نے آمنہ بی بی کو کلمہ پڑھایا اور دین اسلام میں داخل کیا جس کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں ۔ آمنہ بی بی کا ویزہ 12 تاریخ سے شروع ہوا تھا جوکہ 21 تاریخ کو ختم ہو رہاہے ۔