نوابزادہ سراج رئیسانی کے آخری الفاظ کیا تھے جن کے ادا ہوتے ہی خودکش دھماکا ہو گیا۔۔
بلوچستان کے علاقے درینگڑھ میں سانحہ مستونگ کے واقعہ سے قبل ویڈیو منظر عام پر آگئی نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے خطاب آغاز کیساتھ ہی دھماکہ ہوا گیا تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی جو ویڈیو سامنے آئی اس میں یہ نظر آتا ہے کہ نواب زادہ سراج رئیسانی کے خطاب کے آغاز کے ساتھ ہی دھماکہ ہوتا ہے جب سٹیج سیکریٹری نوابزادہ سراج رئیسانی کو خطاب کے لیے بلاتا ہے تو لوگ کھڑے ہو کر ان کا استقبال
کرتے ہیں۔ نوابزادہ سراج رئیسانی کے خطاب کے آغاز کے 15 سے 20 سیکنڈ کے بعد دھماکہ ہوتا ہے دھماکے سے قبل نوابزادہ میر اج سراج
رئیسانی نے بسم اللہ پڑھی اور براہوی زبان میں وہ صرف اتنا بول سکے کہ بلوچستان آباد رہے گا۔ اور ساتھ ہی خودکش دھماکہ ہو گیا۔ خودکش دھماکے میں اب تک 130 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔