سوشل میڈیا اسٹار کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

روسی سوشل میڈیا اسٹارایکاترینا کارا گلانوا کی لاش ان ہی گھر سے سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی 24 سالہ روسی سوشل میڈیا اسٹار ایکاترینا کارا گلانوا اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ ایکاترینا گلانوا کے انسٹاگرام پر 85 ہزار سے زائد فالوورز تھے اور حال ہی میں انہوں نے بطور ڈاکٹر گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ ایکاترینا ٹریول اورفیشن بلاگر بھی تھیں۔ ایکاترینا کی لاش ان کی 25 ویں سالگرہ سے ایک روز قبل 30 جولائی کو ماسکو میں قائم ان کے پارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایکاترینا کے والدین گزشتہ کئی روز سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کا اپنی بیٹی سے رابطہ نہیں ہو پارہا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایکاترینا کی مالک مکان سے رابطہ کیا اور تلاش کے بعد ایکاترینا کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایکاترینا کی گردن اور سینے پر چاقو کے نشان پائے گئے ہیں، تاہم اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ قتل سے قبل خود کو بچانے کی کوشش کی گئی ہو، جب کہ آلہ قتل بھی بر آمد نہیں ہواہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار کو قتل کرنے کا مقصد جیلسی بھی ہوسکتا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ایکاترینا نے حال ہی میں نئے رشتے کا آغاز کیا تھا اور یہ جوڑا ایکاترینا کی پچیسویں سالگرہ منانے کے لیے ہالینڈ جانے والا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایکاترینا کا سابق بوائے فرینڈ ان کی بلڈنگ کے اطراف چکر لگاتا ہوا پایاگیا ہے تاہم اسے شامل تفتیش کیے جانے کے حوالے سے کوئی بات منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.