”یہ کام ہم کمرے میں نہیں بلکہ ٹوائلٹ میں کریں گے کیونکہ ۔۔۔“ آنند اہوجا نے سونم کپور پر شادی کے پہلے روز ہی ایسی پابندی لگا دی کہ سن کر شادی شدہ جوڑوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

بھارتی فلموں کی چلبلی اداکارہ سونم کپور اپنے بوائے فرینڈ آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ،ان کی شادی میں بالی ووڈ فلم اندسٹری کے نامور اور مشہور ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ یہ شادی انڈین میڈیا میں شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے ،سونم کپو ر نے آنند آہوجا کی جانب سے شادی کے بعد عائد کی جانے والی ایک ایسی پابندی کا انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فلموں کی چلبلی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اس وقت سب سے بڑی خبر بنی ہوئی ہے،سونم کپور آنند اہوجا کے ساتھ آج شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جبکہ گذشتہ رات ان کی مہندی کی تقریب بھی ایک یاد گار تقریب تھی جس میں بالی ووڈ کے معروف ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا گیا ۔ گوکہ بھارتی میڈیا میں سونم کپور

اور آنند اہوجا نے شادی سے پہلے اپنے تعلقات کے حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے سوشل میڈیا میں کسی چیز کا اظہار کیا تاہم اب جبکہ سونم کپور شادی کے بندھن میں بند ھ چکی ہیں انہوں نے اتنا عرصہ اپنے تعلقات کو مخفی رکھنے کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں قابو رکھتی ہوں، میں اس شخص کی بے عزتی کرنے نہیں جا رہی ہوں

ایسے کہ جیسے وہ میری زندگی میں ہے ہی نہیں اور ساتھ ہی ساتھ میں اس شخص کی اس طرح سے بھی بے عزتی نہیں کرنے جا رہی ہوں کہ میں اس کے بارے میں بولوں اور لوگ اس کا الگ طریقہ سے تشریح کریں۔ اس لئے نہ میں نہ اس سلسلے میں بات کروں گی اور نہ ہی کچھ چھپاؤں گی۔سونم کپور نے اس موقع پر ایک بڑا ہی دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آنند اور میں نے باہمی رضا مندی کے ساتھ اپنے لئے ایک ’’قانون ‘‘ بنا یا ہے جو سوشل میڈیا کے نشہ کو کم کرنے میں ہم دونوں کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ قانون آنند نے ہم دونوں

پر نافذ کیا ہے، سونے کے لئے جب میں اپنے بیڈ روم میں جاؤں گی تو میں اپنا موبائل فون بیڈ پر اپنے ساتھ نہیں رکھوں گی بلکہ چارجنگ کے مجھے اپنا فون غسل خانہ(ٹوائلٹ ) میں لگانا ہے یا پھر اسے کسی دوسرے کمرے میں چارج کرنا ہے اور آنند بھی اپنا موبائل بیڈ روم میں اپنے ساتھ نہیں رکھیں گے اور وہ بھی چارجنگ کے لئے باتھ روم(ٹوائلٹ)استعمال کریں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.