خریداروں کے لئے خوشخبری سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید ایک ہزار روپےکمی کے بعد فی تولہ قیمت 66800 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 1281 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کوفی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ ماہرین معاشیات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے کے زیورات کی مقامی فروخت گھٹنے کے باعث قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر66 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 57 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے890 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.