سام سانگ کی چھٹی: معروف موبائل کمپنی سونی نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل سمارٹ فون متعارف کروادیا، قیمت اتنی مناسب کے آپ بھی خرید لیں گے

سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایکسپیریا زی تھری متعارف کرا دیا ہے۔برلن میں جاری آئی ایف اے ٹیک کانفرنس کے دوران سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرایا جو کہ ستمبر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔یہ سونی کا پہلا فون ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے

جبکہ سائیڈ سنس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس میں فیورٹ ایپس کو ڈیوائس کی کسی بھی سائیڈ کو دبا کر لانچ کیا جاسکے گا۔سونی کا یہ فون 6 انچ کے کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 5 کو استعمال کیا گیا ہے۔اس میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے

اسے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔3300 ایم اے ایچ بیٹری کو کوئیک چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس آئی پی 68 سرٹیفکیشن کے ساتھ ہے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔سونی کے فونز کو کیمروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ایکسپیریا ایکس زی تھری بھی اس حوالے سے کم نہیں۔اس فون میں 19 میگا پکسل موشن آئی کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ پریڈیکٹو ہائیبرڈ آٹو فوکس اور سپرسلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز موجود ہیں۔یہ کیمرہ فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو 960ایف

پی ایس سلوموشن کے ساتھ ریکارڈ کرسکتی ہے۔فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ سونی ایکسمور آر ایس سنسر اور وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ دیا گیا ہے، جس سے اس میں نئی تھری ڈی فیس اسکینگ کی خصوصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔ویسے جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے تو یہ دیکھنے میں گزشتہ سال کے ایکس زی ٹو کا بڑا ورژن محسوس ہوتا ہے اور فرق او ایل ای ڈی اسکرین کا ہے۔یہ فون 900 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔(م،ش)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.