معروف تجزیہ کار حامد میر کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی ، صوبائی حکومت گرانے کی تیاریاں

معروف تجزیہ کار حامد میر کی جانب سے چند روز قبل کی جانیوالی پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی ہے ، بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سعید ہاشمی اور سرپرست ملک خدا بخش نے جام کمال کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق سعیدہاشمی اور ملک خدابخش نے جام کمال کووزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو ، جان جمالی، اختر مینگل، یار محمد رند اور دیگر رہنماﺅں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، اگر یہ دھڑے بندی کامیاب ہوتی ہے تووزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں موجود جے یو آئی ، عوامی نیشنل پارٹی جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے پہلے ہی متحرک ہیں جبکہ اب سعید ہاشمی اور ملک خدا بخش جام کمال سے سخت ناراض ہیں انہوں نے قدوس بزنجو، جان جمالی، صالح بھوتانی، طارق مگسی، وینش کمار، یار محمد رند کے برادر نسبتی عامر رند اور دیگر سے دھڑے بندی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جیونیوز کے پرگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے کافی دنوں سے رابطہ ہے اوران کے علاوہ بھی کچھ سیاسی رہنماﺅں کا آپس میں رابطہ ہے ، اختر مینگل بھی آصف زرداری سے مل چکے ہیں، اس وقت جوڑ توڑ اور رابطے تین چار جگہ چل رہے ہیں، ایک طرف کراچی میں جوڑ توڑ ہورہاہے ، دوسری طرف پنجاب ، تیسری طرف بلوچستان اور چوتھی طرف سینیٹ میں بھی رابطے ہورہے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف میں رابطے ہیں لیکن وہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت گرانا نہیں چاہتے ، ان کی زیادہ توجہ سے اس وقت بلوچستان پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت جوڑ توڑ ہورہاہے ، اس کے مرکزی کردار سردار اخترمینگل ، مولانا فضل الرحمان اور کچھ آزاد لوگ ہیں، یہ تحریک انصاف کے ارکان کو ساتھ ملا کر جام کمال کی حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنانا چاہ رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.