”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے
صوفیہ حیات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غیر متعلقہ پوسٹس کے باعث مذاق اور تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی پرواہ نہیں کی لیکن ان کی لاپرواہی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ صارفین کو کچھ بھی بولنے کی آزادی مل گئی ہے اور وہ اخلاقیات سے عاری باتیں کرنے سے بھی گریز نہ کریں۔
لیکن ایسا ہوا اور ایک شخص نے انہیں ڈائریکٹ میسج میں انتہائی غیر اخلاقی سوال پوچھا کہ ”برائے مہربانی کیا آپ مجھے ایک رات کی بکنگ کا ریٹ بتا سکتی ہیں؟؟؟“ صوفیہ حیات نے اس شخص کو ایسا جواب دیا جو وہ ساری زندگی نہیں بھول پائے گا اور ساتھ ہی چیٹنگ کی تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
صوفیہ حیات نے اس شخص کو جواب دیا ”پہلے اپنی ماں سے پوچھو۔۔۔ پھر اپنی بہن سے پوچھو۔۔۔ پھر اپنی بیوی سے پوچھو۔۔۔ وہ تمہیں ایک رات کا ریٹ بتائیں گی۔“ اس پر مذکورہ شخص نے کہا ”لیکن وہ آپ کی طرح اپنے جسم کی نمائش نہیں کرتیں۔ جہنم میں جاﺅ۔۔۔“
صوفیہ حیات نے جواب دیا ”تمہاری پیدائش کے وقت تمہاری ماں نے اپنا جسم دکھایا تھا۔۔۔ تمہیں اپنا ذہن صاف کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ رمضان المبارک تمہارے کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔۔۔“