اگر آپ رات کو سوتے ہوئے ادرک کے ساتھ یہ پٹی اپنے سینے پر رکھ لیں تو فوری یہ مسئلہ حل ہوجائے گا، جانئے وہ نسخہ جس کے بارے میں جان کر آپ اسے آزمائے بغیر نہ رہ پائیں گے
ہر کوئی جانتا ہے کہ کھانسی کے ساتھ ایک دن گزارنا بھی کتنا مشکل ہوتا ہے، اور اگر بدقسمتی سے یہ مسئلہ طول پکڑ جائے تو شب و روز عذاب ہو جاتے ہیں۔ بچے کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے عموماً کھانسی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ عام طور پر ہم ایسی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں جو ہمیں کھانسی کا سیرپ یا دیگر ادویات تجویز کر دیتے ہیں، اور عموماً اسے ہی بہترین حل سمجھا جاتاہے۔ بدقسمتی سے ان ادویات کے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوتے ہیں، جن میں سردرد اور بے خوابی کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ہم کھانسی جیسے مسئلے سے نجات پانے کے لئے کچھ انتہائی مفید قدرتی اجزاءسے مدد لے سکتے ہیں، جن کے ہرگز کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ ایک ایسی ہی مفید چیز ادرک کی پٹی ہے۔ یہ سادہ سی پٹی تیار کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اجزاءدرکار ہوں گے:
ایک چمچ تازہ ادرک، یا ادرک کا پاﺅڈر
خالص شہد
زیتون کا تیل
آٹا
کپڑے کا ٹکڑا یا پٹی
چپکنے والی ٹیپ
پٹی تیار کرنے کے لئے پہلے شہد اور آٹے کو ملا لیجئے۔ اب اس میں زیتون کا تیل ملائیے اور اس کے بعد ادرک بھی ملالیجئے اور ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے کو کپڑے یا پٹی پر رکھئے اور پھر اس پٹی کو ٹیپ کی مدد سے چھاتی پر چپکا لیجئے۔ اگر آپ یہ پٹی کسی بچے کے لئے استعمال کررہے ہیں تو بچے کو سلانے سے پہلے تین گھنٹے کیلئے لگائیں۔ بڑے اس پٹی کو لگا کر سو بھی سکتے ہیں۔
بچوں کیلئے یہ نسخہ استعمال کرنے سے پہلے یہ معلوم ہونا بہت ضروری ہے کہ ان کی جلد کو ادرک سے کوئی الرجی وغیرہ تو نہیں ہے۔ اگر آپ کو درست طور پر معلوم ہے کہ بچے کی جلد کو ادرک سے کوئی الرجی یا دیگر مسئلہ نہیں ہے تو صرف اسی صورت میں اس کی جلد پر یہ پٹی استعمال کریں۔