بیٹے کے سوتیلی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ ،باپ نے طیش میں آکر دونوں کو قتل کردیا

تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنے بیٹے اور دوسری بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بشیر احمد نے سکینہ بی بی کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی لیکن اسے شک تھا کہہ اس کی بیوی اور بڑے بیٹے میں ناجائز تعلقات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیٹا شیراز اور بیوی سکینہ دونوں گھر سے بھاگ گئے اور دو روز قبل ہی واپس گھر آئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے موقع دیکھتے ہی ملزم دونوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.