ایس پی ارسلا سلیم کی آپ نے مریم نواز کے ساتھ یہ تصویر تو دیکھی ہو گی لیکن وہ آج کل کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
ایس پی ارسلا سلیم اس وقت میڈیا میں خبروں کی زینت بنیں جب مریم نواز جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے آئیں اور اسلا سلیم نے انہیں پروٹوکول دیا جس پر انہیں ن لیگ کے سیاسی مخالفین کی جانب سے کافی سخت جملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا تاہم اب ان کی خدمات اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔
نجی ٹی وی سچ نیو ز کے مطابق ارسلا سلیم ایس پی سپیشل برانچ تعینات تھیں جہاں وہ خاص طور پر وی آئی پی موومنٹ اور اہم مقدمات میں ان کی ڈیوٹی لگائی جاتی تھی تاہم اب ان کی خدمات اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ سپیشل برانچ میں ابھی ایس پی کی تعیناتی ہونا باقی ہے ۔