ایس پی طاہر داوڑ کا قاتل کون ؟؟ دی جی آئی ایس پی آر کے بیان نے ساری افواہوں کا خاتمہ کر دیا

میجر جنرل آصف غفور نے ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے، ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر جو ریہ افغان حکام نے طاہر کیا اس سے لگتا ہے کہ یہ صرف کسی دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاہر داوڑ کی شہادت سے پاکستان نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا ہے، طاہر

داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کو اغوا کرنا، افغانستان منتقل کرنا اور پھر افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں بلکہ قتل کے بعد پیدا کی گئی صورتحال سے لگتا ہے کہ طاہر داوڑ کے قتل میں بہت سی قوتیں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا تھا ، چندد روز بعد یہ خبر سامنے آئی کہ افغانستان مین کالعدمم تنظیم نے انہیں قتل کر دیا ہے جس کی بعد میں افغان حکام نے تصدیق بھی کی۔ ایس پپی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افا ن حکومت نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.