اسلام آباد سے لا پتہ ہونے کے بعد قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی بیٹی کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں گی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس پی داوڑ کو قتل کردیا گیا اور ان کی تشدد زدہ لاش افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے برآمد ہوئی جس کے بعد مقتول ایس پی کی غمزدہ بیٹی کی دکھ بھری تصویر بھی سامنے آگئی ۔
تفصیل کے مطابق کے پی کے پولیس کے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ 27اکتوبر کواسلام آباد کے ایف 10سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوگئے تھے اور اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہ ملی تھی لیکن اب افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ان کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے اورلاش کے پاس ایک تحریر بھی پائی گئی ہے جس میں ان کے قتل کرنیوالے کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ کس بنا پر ایس پی محمد طاہر خان داوڑ کوقتل کیا گیا۔مقتول ایس پی طاہر خان کی بیٹی کی تصویر بھی سامنے آگئی جس میں وہ اپنے والد کی تصویر ہاتھ میں پکڑے بیٹھی ہوئی ہے جبکہ اس بچی کے چہرے پر شدید غم اور پریشانی کے تاثرات بھی ہیں ۔
واضح رہے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں تعینات ایس پی طاہر خان داوڑاہل خانہ کے مطابق چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ ہونا بند ہوا جس کے بعد اہلیہ نے محکمہ پولیس کو اطلاع دی۔اس کے بعد طاہر داوڑ کے بھائی نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج کروایاتھا۔