ایس پی طاہر داوڑ کی ہلاکت پر بات نہیں کرسکتے کیوں کہ….. شہریارآفریدی نے حیران کن بیان دے دیا

وزیرمملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے،اللہ نہ کرے ایسا کوئی واقعہ ہواہو۔

نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایس پی داوڑکے اسلام آبادسے اغوااورافغانستان میں مبینہ قتل سے متعلق سوال پر وزیر مملکت شہریارآفریدی کاجواب دیتے ہوئے کہناتھا کہ طاہر داوڑ کا معاملہ حساس ہے اس پر بات نہیں کرسکتے،نیشنل سیکیورٹی اور کسی کی زندگی کی بات ہے ،اوپن فورم پر بات نہیں کرسکتے۔آج کل فوٹو شاپ اور غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں ،اللہ نہ کرے ایسا کوئی واقعہ ہواہو،ففتھ جنریشن اورسائبروارہم پرمسلط کردی گئی ہے ۔ جن کے پیارے لاپتا ہیں ان کے

معاملے کو سنجیدگی سے لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کاتعلق چاہے تحریک انصاف سے ہی کیوں نہ ہو کارروائی ہوگی،ہم چاہتے ہیں کہ ہاتھ ڈالیں توپکا ڈالیں۔پہلی سیاسی حکومت ہے کہ سی ڈی اے نے و زیراعظم کوبھی نوٹس بھیجا،ماضی میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو پروٹوکول ملتا رہا۔پنجاب اورکے پی میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، ہم سندھ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.