بریکنگ نیوز تحریک انصاف کیلئے بڑی خو شخبر ی آگئی اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے

تحریک انصاف کے مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے جب کہ سندھ اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہورہا ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کی صدارت پریزائڈنگ افسر رکن پیپلز پارٹی نادر مگسی کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابعہ اظفر

امیدوار ہیں۔سندھ اسمبلی کا ایوان کُل 168 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 163 ارکان آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔ایم پی اے سیماء ضیاء بیرون ملک جب کہ شاہانہ اشعر نے علالت کے باعث تاحال حلف نہیں اٹھایا، اسی طرح رزاق راہمو کی کامیابی کا نوٹیفیکشن تاحال جاری نہیں ہوا۔پی ایس87 پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کیا گیا تھا جب کہ پیر فضل شاہ نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر قومی اسمبلی سے حلف اٹھایا جس کے بعد ان کی نشست خالی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس

سردار اورنگزیب نلوٹہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر اسپیکرمنتخب ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کے لائق محمد خان کو شکست دی۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہونے کے بعد مشتاق غنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے لیے محمود جان کا مقابلہ اپوزیشن کے جمشید مہمند سے ہوگا۔خیبرپختونخوا اسمبلی 124 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 112 ارکان ووٹ کا استعمال کریں گے، اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے

ارکان کی تعداد 75ہے۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 نشستیں خالی کردی گئی ہیں جس میں سے 6 نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں جب کہ 3 حلقوں پر ابھی انتخابات ہونے ہیں،

پی ٹی آئی کی 2 خواتین کی مخصوص نشستیں بھی خالی ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر راحیلہ حمید درانی کریں گی۔بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر کے لیے عبدالقدوس بزنجو امیدوار ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عمر خان جمالی کا نام سامنےآیا تھا۔بلوچستان اسمبلی میں نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.