جو بندہ 2روٹیاں کھاتا ہے ، ایک کھانا شروع کردے تو اگلے دن بھی اضافی روٹی ہوگی:سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

بچت ہی لوگوں کو غربت سے باہر نکال سکتی ہے ، یہ تجویز سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اس وقت دی جب وہ پشاور پریس کلب میں خیبریونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام ’میٹ دی پریس‘ سے گفتگو کررہے تھے ۔

مہنگائی اور غربت پر قابوپانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد غنی نے کہا” اگر ایک شخص جو دن میں دو روٹیاں کھاتا ہے ، اگر ایک کھالے تواگلے دن وہ دو سے تین روٹیاں کھانے کے قابل ہوگا “۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی پرفارمنس سے متعلق سپیکر نے کہاکہ 60دنوں میں صوبائی اسمبلی نے 20سے 22بل منظورکیے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ ہربل کو تین سے چار دن درکار ہوتے ہیں۔ ان کامزید کہناتھاکہ وہ اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، بحث کے دوران ایک سپیکر غیرجانبدار رہتا ہے ، بے شک وہ حکمران جماعت سے ہی ہے ۔

انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ کمیٹی نے پانچ بلین روپے سے زائد کی رقم برآمد کی اور مزید برآمدگیوں کیلئے کاوشیں جاری ہیں، حکومت کی کرپشن کو برداشت نہ کرنے کی یہ ایک واضح مثال ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.