سپیکر قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات شکایات کے انبار

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراءکیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ وزراءکی غیر حاضری کے باعث اپوزیشن کی تنقید کا سامنا ہے اور تاثر جا رہا ہے کہ حکومت ایوان چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سپیکر نے وزیراعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے سینئر وزراءکو متحرک کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور ان کی ہدایت پر ہی سپیکر نے وزراءکو طلب کیا جس پر فواد چوہدری اور علی محمد خان نے ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین قائد حزب اختلاف کو بنانے کی تجویز بھی دی تاہم وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی واپسی تک معاملہ التواءمیں رکھنے کو کہا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.