بڑی بریکنگ نیوز اسپیکر قومی اسمبلی کو ن ہو گا تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی جگہ کس کو نامزد کر دیا
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اورگورنرپنجاب کیلئے چوہدری سرور کو نامزد کردیا ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں،سد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف
ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر ہمارے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے۔اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم
فیصلہ پنجاب سے متعلق کیا ہے۔۔پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔کیونکہ چوہدری سرور کا تجربہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔