سری دیوی کی صرف دو بیٹیاں ہی نہیں ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت بالی ووڈ کا بڑا ہیرو ہے مگر بہت کم لوگ جانتے کہ اس بیٹے نے سری دیوی کو۔۔۔

آنجہانی سری دیوی بھارت کی سپرسٹار ہیروئن تھیں جنہوں نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں بیاہ رچایا تو اس سے انکی دوبیٹیاں جھانوی کپور اورخوشی کپورپیدا ہوئیں ۔انہیں بیٹے کی تمنا بھی تھی لیکن ان کے شوہر کہا کرتے تھے کہ ان کا بیٹا ارجن کپور بھی تو سری دیوی کا ہی بیٹا ہے ۔

سری دیوی نے بونی کپور کی پہلی بیوی کے بیٹے ارجن کپور کو ماں کی طرح پیار دینے کی بڑی کوشش کی لیکن ارجن نے اسکے جذبات کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی ۔ سری دیوی سے پہلے بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی مونیکا کپور کو چھوڑ دیا تھا ۔اس وقت مونیکا کپور کے بچے ارجن کپور کی عمر گیارہ سال تھی۔مونیکا کپور کی ایک بیٹی انوشلا کپور بھی تھی جو ارجن سے چھوٹی تھی۔مونیکا کپور خود بھی فلم پروڈیوسر تھی لیکن سری دیوی کو بطور سوتن قبول کرنے سے انکار کے بعدطلاق لے لی ۔

سری دیوی اور مونیکا میں کافی سرد و گرم جنگ بھی جاری رہی۔مونیکا کی بڑی خواہش تھی کہ اسکا بیٹا ارجن بالی ووڈ کا سپرسٹار ہیرو بن جائے۔اس کا خواب اس وقت پورا ہوا جب 2012 ء میں ارجن کپور کی پہلی فلم عشق زادی سینماؤں کی زینت بننے جاری تھی مگر مونیکا کپور اس فلم کی ریلیز سے چھ مہینے پہلے ہی انتقال کرگئی۔قسمت کا یہ ہیر پھیر سری دیوی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ان کی بیٹی جھانوی کپورکی پہلی فلم دھڑک کی شوٹنگ شروع ہوئے ابھی چھ ماہ گزرے ہیں کہ سری دیوی کا دیہانت ہوگیا ۔

سری دیوی نے جھانوی کو ہیروئن بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کازور لگایا حالانکہ انکے شوہر بونی کپور نے اپنے بیٹے ارجن کپور اور سری دیوی کے ساتھ اکٹھے فلم میں کاسٹ کرکے ان کے بیچ نفرتوں کو مٹانے کی کوششیں بھی کیں تاکہ بعد میں جھانوی کے لئے میدان کھل جائے مگر ارجن کپور نے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے حتیٰ کہ ان کا نام بھی سننے سے انکار کردیا تھا ۔سری دیوی اسکو اپنا بیٹا کہتی تھیں مگر جب ’’ہاف گرل فرینڈ ‘‘ کی کامیابی کے بعد ارجن کپور نے میڈیا کے سامنے یہ کہا کہ وہ اسکی ماں نہیں،سوتیلی ماں کے طور پر بھی قبول نہیں،صرف اسکے باپ کی بیوی ہے تو سری دیوی کو اسکا بڑا رنج ہوا تھا ۔اپنی سابقہ سوتن کی موت کے بعد سری دیوی نے ارجن کپور کو کئی بار قریب لانے کی کوشش کی اور اسے انکی سوتیلی بہنوں سے ملنے کا بھی کہا جس پر ارجن کپور کا کہنا تھا کہ جن لڑکیوں سے وہ ملا ہی نہیں کبھی، انہیں اپنی بہنیں کیسے مان سکتا ہے ۔

سوتیلی بہنوں سے خون کا رشتہ ہونے کے باوجود ارجن کپور نے اپنی ماں کے دکھ کو سری دیوی سے نفرت کا مقصد بنا لیا تھا جو ممکن ہے سری دیوی کی موت کے بعد پورا ہوجائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.