سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں قتل تھا، نیا انکشاف سامنے آ گیا

سابق اسسٹنٹ کمشنر دہلی وید بھوشن نے دعوی کیا ہے کہ معروف اداکارہ سری دیوی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق پولیس افسر وید بھوشن نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا تھا۔ باتھ ٹب میں کسی کو بھی دبوچ کر قتل کردینا نہایت آسان ہے۔ ممکن ہے کہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا ہو

۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر وید بھوشن جو آج کل ایک نجی تحقیقاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔ سری دیوی کی موت کے بعد بھوشن دبئی کے اس ہوٹل میں تحقیقات کے لیے بھی گئے تھے جہاں سری دیوی کی موت ہوئی تھی تاہم ہوٹل انتظامیہ نے انہیں حادثے والے کمرے تک رسائی نہیں دی تھی۔ جس کے بعد وہ بھارت واپس آگئے تھے۔

۔
واضح رہے کہ فروری میں سری دیوی خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں اپنے شوہر کے ہمراہ مقیم تھیں جہاں وہ باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ سری دیوی کی موت کو ابتدائی طور پر دل کا دورہ قرار دیاجارہا تھا۔ تاہم فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی نشے کی حالت میں باتھ ٹب میں گرگئیں جہاں ان کی موت ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.