”ایک دن بونی کپورکی پہلی بیوی کی ماں نے سری دیو ی کو تقریب میں پیٹ دیا اور پھر ۔۔۔“معر وف اداکارہ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ
دبئی کے ہوٹل میں سری دیوی کی اچانک حادثاتی موت نے پورے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،ابھی تک اداکارہ کی موت کی وجوہات معمہ بنی ہوئی ہیں جس کے باعث اب لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے ۔بونی کپور سری دیوی دیوی سے پیارتو کرتے تھے لیکن پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے ، اس لئے سری دیوی اوربونی کپور پہلے سے یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرناچاہتے تھے۔ اسی لیے 1996 میں جب بونی نے سری دیوی سے شادی کی توبونی اپنی بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر سری دیوی کے ساتھ ان کے گھر پر ہی رہنے لگے۔
یہ بات مونا کپور کو تو کافی ناگوار گزری جبکہ مونا کپور کی والدہ کو اپنی بیٹی کا گھر ٹوٹنے پر بہت غصہ آیا ، وہ برداشت نہ کرسکیں اور ایک دن ایک پارٹی میں جہا ں سری دیوی موجود تھیں وہاں مونا کپور کی والدہ پہنچ گئیں اور انہوں نے سری دیوی کو پیٹنا شروع کردیا۔ تقریب میں انیل کپور سمیت کئی اداکار موجود تھے لیکن سوائے ارچنا پورن سنگھ کے کوئی سری دیوی کو بچانے کے لئے آگے نہیں بڑھا۔
اس واقعے کے بعد مونا کپور بھی بونی کپور کا گھر چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر آگئیں۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ سری دیوی کو بونی کپور کا اپنی پہلی بیوی سے ملنا کافی ناگوار گزرتا تھا اسی لیے ایک دن جب بونی کپور موناکپور اور بچوں کو پیکنک پر لے گئے تو سری دیوی بونی کپور پر کافی ناراض ہوئیں،ان کے ہی پڑوسی کا کہنا تھا کہ سری دیوی بونی کپور پر چلا رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ ”اگر تمہیں اتنی ہی محبت ہے تو وہیں جاکر رہ لو“.