سعودی عرب کا ویزا حاصل کرنا انتہائی آسان ہو گیا، سعودی حکومت نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اب سعودی عرب نے الیکٹرانک ویزا کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ یہ اقدام سعودی معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیرملکی سعودی عرب میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں اور میوزک کنسٹرٹس میں شریک ہوں تاکہ اسے اس سے خاطر خواہ آمدنی حاصل ہو سکے۔

الیکٹرانک ویزا کے متعلق شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ”تمام حکومتی منظوریاں الیکٹرانک ویزا کے لیے ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گی اور یہ سہولت ہر اس ملک کے شہریوں کے لیے ہو گی جن کا ملک انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہم اس وقت الیکٹرانک ویزا کے لیے قواعدوضوابط کی تیاری کر رہے ہیں کہ آیا کون ویزا کا مستحق ہے اور وہ اسے کیسے حاصل کر سکتا ہے۔ “

واضح رہے کہ سعودی حکومت اپنی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرکے اسے دیگر ذرائع آمدن پر منتقل کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے اور یہ تمام کوششیں اسی مقصد کے لیے کی جا رہی ہیں۔ سعودی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق اسے 2015-16ءمیں غیرملکیوں کے سعودی عرب آنے سے 27.9ارب ڈالر آمدنی ہوئی تھی۔ جب حکومتی اندازے کے مطابق یہ آمدنی 2020ءتک بڑھ کر 46.6ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.