’’ وسیم اکرم اور وقار یو نس کے بعد یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کے اگلے سپر سٹار ہونگے ‘‘ عظیم کھلاڑی اسٹیووا کی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوگئی
لیجنڈری کھلاڑیوں میں یہ صلاحیت اور بصیرت ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی پلیئر کو دیکھ کریہ بتاسکتے ہیں کہ وہ مستقبل کا سپر سٹار ثابت ہوگا یا نہیں۔اس کی ایک بڑی مثال لیجنڈری پاکستان کرکٹر عمران خان ہیں جنہوں نے انضمام الحق کوٹریننگ سیشن کے دوران بلے بازی کرتے دیکھا اور
فوری طور پر سلیکٹرز کو یہ کہا کہ وہ ان پر نظر رکھیں،بعد ازاں انہوں نے انضمام الحق کوورلڈ کپ 1992ءکے سکواڈ کا بھی حصہ بنوایا ،یہ فیصلہ درست ثابت ہوااور انضمام الحق نے پاکستان کو چیمپئن بنوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔اسی طرح 4سال قبل سابق آسٹریلیوی کپتان سٹیو وا نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین پاکستان کے مستقبل کے سپر سٹار ثابت ہوں گے،شاہین شاہ آفریدی نے تو سٹیووا کی پیشن گوئن درست ثابت کردی ہے اور وہ تینوں
فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ محمد حسنین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کے نتیجے میں انہیں آسٹریلیا کے خلاف5ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔قومی انڈر15کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محمد منصور نے دورہ آسٹریلیا یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دورے پر اچھی کرکٹ کھیلی اور سڈنی کے نزدیک بریڈمین گراؤنڈ میں سٹیووا اپنے بیٹے آسٹن واکو دیکھنے کے لیے آئے جہاں انہوں نے شاہین آفریدی اور محمد حسنین کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر یہ پیشن گوئی کی کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں نام کمائیں گے ۔