”سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ،ڈالر 135کا لیکن تبدیلی کے لیے ۔۔۔“صحافی انصار عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے رجحان پر رہا جس پر بعض صحافی حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سٹاک مارکیٹ کریش اور مہنگائی تبدیلی کے لیے برداشت کریں ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، ڈالر 135 روپے کا ہو گیا، بجلی گیس کے بعد مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے۔ تبدیلی کے لیے یہ سب برداشت کریں اور دل بہلانے کے لیے تبدیلی کی علامت عثمان بزدار کو دیکھتے رہیں کیوں کہ اب کپتان نے کہہ دیا کہ اصل تبدیلی تو بزدار ہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھااور انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔مارکیٹ کی صورتحال پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تجزیہ پر مارکیٹ میں تشویش ہے، آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنا مہنگائی کا سبب ہوگا ان کاکہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.