اگر آپ کو صبح اُٹھنے میں بے حد مشکل پیش آتی ہے تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ۔۔۔ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

جن لوگوں کو صبح اٹھنے میں مشکل درپیش آتی ہے ، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سستی اور کاہلی کی وجہ سے وہ صبح بیدار نہیں ہوتے، تاہم اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو صبح بیدار ہونے میں دشواری پیش آتی ہے، سستی اور کاہلی کے علاوہ اس کا سب سے بڑا سبب ’ڈائی سینیا‘ (Dysania)نامی عارضہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے کہ جسے لاحق ہو صبح بستر سے نکلنے کا خیال ہی اس کے لیے ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ کا سبب ہوتا ہے۔ اس مرض کے مریض کئی کئی دن بستر میں گزار سکتے ہیں۔“

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جن لوگوں کو صبح بیدار ہونے میں مشکل پیش آتی ہو انہیں چاہیے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔“اس کے علاوہ سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں یہ بھی بتایا کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاگتے اور صبح جلدی اٹھ جاتے ہیں ان کی ذہنی صحت بھی شدید متاثر ہوتی ہے اور ان کے خودکشی کی طرف راغب ہونے کے امکانات بھی خوفناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بہتر نیند کے حصول کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو سونے کا ایک باقاعدہ معمول بنانا چاہیے۔ روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور ایک ہی وقت پر بیدار ہونا چاہیے۔ آپ کے بیڈروم میں شور اور روشنی نہیں ہونی چاہیے اور اس کا درجہ حرارت بھی مناسب ہونا چاہیے۔ بستر میں نرم اور آرام دہ ہونا چاہیے۔ جن لوگوں کو سونے میں دشواری آتی ہو انہیں چاہیے کہ سگریٹ، چائے اور کافی وغیرہ کا استعمال کم کر دیں اور دودھ سے بنی خوراک اور سبزیوں کی چائے کا استعمال کریں۔سونے سے قبل کوئی بھی چیز نہیں کھانی چاہیے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.