نوازشریف کو سزا ہونے کے بعد اب اڈیالہ جیل میں کیا کام ہو رہاہے ؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیاہے جس میں نوازشریف کو گیارہ سال جبکہ مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے تاہم اب عدالت کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سعید اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کسی قسم کے خاص انتظامات نہیں کئے جا رہے۔سعید اللہ کا کہناتھ کہ جیل میں صفائی سمیت دیگر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہیں، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے۔میاں نواز شریف اور دیگر شریک ملزمان کی جیل آمد کی صورت میں انھیں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔