”سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ن لیگ کے 2 سینئر رہنماﺅں کا ایس ایم ایس ملا کہ۔۔۔“ حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں کی جانب سے پیغام موصول ہوئے ہیں جنہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور وہ بہت زیادہ خوش بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایوین فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل خارج ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تھوڑی دیر پہلے جیسے ہی فیصلہ آیا تو مجھے ایک دو سینئر مسلم لیگ (ن) رہنماﺅں کا مسیج آیا جنہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور بڑے خوش ہیں، مسلم لیگ (ن) آج کے فیصلے کا یقینا خیرمقدم ہی کرے گی کیونکہ نواز شریف کو ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ بہت اہم ہے جس سے مسلم لیگ (ن) کو احساس ہو گیا ہے کہ ان کا بیانیہ غلط تھا، اس لئے وہ عدلیہ پر بھی اب زیادہ تنقید نہیں کر رہی اور خلائی مخلوق کا ذکر بھی کم ہی سننے کو ملتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے دائر اپیل میں بہت سی کمزوریاں تھیں جن کا ذکر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کیا تھا جبکہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.