سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا – امیدوں پر پانی پھیر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئے آئی جی اسلام آباد کی تعینات کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئی جی کی ذمہ داریاں عارضی طورپرکسی سینئرافسرکودے دی جائیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے وفاقی حکومت کی نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آبادکی صورتحال کشیدہ ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئی جی بیرون ملک ہوتاتوپھربھی آپ کسی کواضافی چارج دیتے؟ آپ چاہتے ہیں آپ کونئے آئی جی کی تقرری کی اجازت دیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس کامطلب یہ ہے ہم اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔

عدالت نے نئے آئی جی اسلام آبادکی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست مستردکردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کوآئی جی کااضافی چارج دےدیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.