کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معامله اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے وفاقی حکومت سے15 دن میں کالا باغ ڈیم اور پانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر جواب طلب کر لیا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل نہیں سکا،ڈیم کی تعمیر کے فوائد اور آگاہی مہم چلائی جانا تھی،انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین واپڈا نے کالا باغ ڈیم پر آگاہی مہم شروع بھی کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں کالا باغ ڈیم اور پانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات جواب طلب کر لیا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی منگوا لی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.