سپریم کورٹ کے اے سی خراب ہیں وکلاء کے اعتراض پر چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ، پوری قوم کے دل جیت لیے

سپریم کورٹ میں اے سی سسٹم خراب ہو گیا جس کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاؤن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے غیرقانونی شادی ہال کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، جبکہ سسٹم میں خرابی کے باعث سپریم کورٹ

کی عمارت کے ایئرکنڈیشن بندہیں،عدالتوں میں حبس اورگرمی کے باعث پیڈسٹل فین لگادیئے گئے۔دوران سماعت وکلا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کولنگ سسٹم صبح سے خراب ہے ۔شدید گرمی میں اے سی کے بغیر بیٹھنا ممکن ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ گاؤن پہن کر بیٹھا ہوا،زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں ،آپ کو ٹائی اور کوٹ اتار کر دلائل دینے کی اجازت ہے ۔چیف جسٹس

ثاقب نثار نے کہا کہ12 بجے میری اہم میٹنگ ہے،میٹنگ کے بعدرات 8 بجے تک مقدمات کی سماعت کروں گا۔جبکہ ایک اور کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اداروں کے مابین رابطے کا فقدان ہے، رپورٹس پیش کردی جاتی ہیں لیکن کام نہیں کیا جاتا، نگران وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ خود بجلی اور پانی کے مسائل کو دیکھیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک فیصلے کا حل نہ نکلے۔ ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی ہے،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.