سرکاری ملازمین کو سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے آئندہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بھجوانے کے بعد اپنی تنخواہ ٹرانسفر کرنے کا حکم دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئندہ پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، میں کہتا ہوں تمام سرکاری ملازمین کو ایک ہی دن تنخواہ ملے، بجٹ کی تاخیر یا کوئی اور وجہ، معاملہ حل کریں اور ملازمین کو وقت پر تنخواہ دیں، 24 تاریخ تک ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں ، آپ کو ان کی تکالیف کا اندازہ ہے ؟۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پہلے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کی جائیں اور تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے جائیں، سرٹیفکیٹ جمع ہونے کے بعد اپنی تنخواہ چیک کروں گا۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے عدالت کو چاروں صوبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.