معروف کمپنی ’سوزوکی‘ نے چوتھی مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، کون سی گاڑی کتنے کی ہو گئی؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

پاکستان میں حکمرانوں کی تبدیلی تو آ گئی ہے لیکن کاروں کے شوقین افراد کیلئے یہ سال ’بدترین‘ ثابت ہوا ہے کیونکہ ملک کی نامور کار ساز کمپنیوں سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا نے گزشتہ 6 مہینوں میں تین مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اب سوزوکی نے چوتھی مرتبہ قیمتوں میں مزید اصافے کا اعلان کیا ہے۔

سوزوکی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 سے 40 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست یعنی آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ پاکستانی حالیہ اضافے پر حیران ہیں کیونکہ عام انتخابات کے بعد ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کمی ہوئی ہے ۔

News 1533063961 8422
سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو اضافے کا نوٹیفکیشن بھی بھیج دیا ہے جس کے مطابق کمپنی نے مہران، بولان، ویگنر، کلٹس اور سوفٹ سمیت تقریباً تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.