سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، مہران کتنے کی ہو گئی؟ جان کر آپ کے کان بھی لال ہو جائیں گے
نیا سال اپنے ساتھ نئی امنگوں اور جذبے کے ساتھ مہنگائی کا طوفان بھی لے آیا ہے کیونکہ دیگر کمپنیوں کے ہمراہ سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی جانب سے مشہور زمانہ گاڑی مہران کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد مہران (VX)کی قیمت 7 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ مہران R(VXR)کی قیمت 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ویگ آر (VXR)کی قیمت 11 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 12 لاکھ 24 ہزار کر دی گئی ہے جبکہ اس ویگن آر کے مارڈل ( R VXL) کی قیمت 12 لاکھ 74ہزار سے بڑھا کر 13 لاکھ 14 ہزار کر دی گئی ہے ۔
سوزوکی نے حال ہی میں کلٹس گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کروایا تھا جس کی قیمت 13لاکھ 80 ہزار روپے تھی تاہم اب اس کی نئی قیمت 14 لاکھ 10 ہزار روپے ہو گی ۔جبکہ کلٹس کے ماڈل R (VXL) کی قیمت 15 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ 31 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔
سوزوکی کی جانب سے قائم کی گئی نئی قیمتوں کے مطابق کلٹس AGS کی قیمت میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ 16 لاکھ 38 ہزار روپے کی ہو گئی ہے ۔
سوزوکی کی جانب سے سب سے زیادہ قیمت ” اے پی وی “ وین کی بڑھائی گئی ہے جو کہ 27 لاکھ 18 ہزار سے بڑھا کر 30 لاکھ 40 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ سویفٹ کی قیمت میں بھی 40 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہو گیا ہے ۔ کمپنی کا کہناہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ روپے کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ سوزوکی کی جانب سے اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 2019 مہران کیلئے آخری سال ہو گیا اور وہ اس کے بعد مہران کی پروڈکشن بندکر رہے ہیں اور 660 سی سی آلٹو کو فروغ دیا جائے گا ۔