گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین ہوشیار ! تبدیلی سرکار نے اہم ترین اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا نیا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا، سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تفصیلات مانگ لی ہیں،، تمام ملازمین خواہ وہ جس بھی ادارے اپنا مکمل ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا،،

نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کیلئے دو صفحات پر مشتمل فارم جاری کر دیا گیا ہے، فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،، ذرائع کے مطابق فارم میں ملازمین کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت، شریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں،، فارم میں مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا

نہ ہونے، عہدہ، سکیل اور سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،، اس کے علاوہ سروس گروپ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت، گزشتہ 3 سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ء تک کی پوزیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں،، تمام ملازمین کو یہ فارم لازمی پر کرنا ہونگے اور اپنی تفصیلات جمع کروانی ہونگی ،،

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.