ایس پی طاہر خان داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کے بعد سرحد پار لے جانے کیلئے کونسا راستہ استعمال کیا گیا؟ حکومت پاکستان نے اندر کی بات بتادی

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ایس پی طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کرنے کے بعد براستہ جہلم اور میانوالی سے بارڈر پار لے جایا گیا تھا۔

ہم نیوز مطابق وفاقی وزیربرائے داخلہ نے بتایا کہ اب تک موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق طاہر داوڑ کو جہلم اور میانوالی سے بارڈر پار لے جایا گیا تھا اور شام تک بہت ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی۔

شہریارآفریدی نے بتایا کہ ایس پی قتل کا معاملہ افغانستان میں ہر سطح پر اٹھایا گیا ہے اور ہم ان کی جانب سے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، اگر وہاں سے کوئی جواب نہ آیا تو ہم ہر طرح کا قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاہر داوڑ اور ان کے اہل خانہ کو خطرات لاحق تھے اور وہ سات سال تک خیبرپختونخوا سے بار بھی رہے۔

شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ اس کیس کو مثال بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ وزیر داخلہ نے کا کہنا عوام کو ہر قسم کی معلومات سے مکمل آگاہ رکھا جائے گا۔اسلام آباد سیف سٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں لگائے گئے کیمرے چہرے اور گاڑی کی نمبر پلیٹ کو شناخت نہیں کر سکتے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.