طاہر القادری تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ،قوم سے دعاﺅں کی اپیل
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچ گئے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر طاہر القادری کے آفیشل اکاونٹ پر ان کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مقامی ہسپتال میں سرجری ہوئی، وہ چند روز سے علیل تھے آج صبح انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر انکی میجر سرجری ہوئی وہ رو بصحت ہیں قوم اور کارکنان سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔