”حکمراں ہوگئے کمینے لوگ“ کیا حکمرانوں نے اس نظم کا ’ بدلہ‘ حبیب جالب کی بیٹی سے لے لیا؟ طاہرہ حبیب جالب کو بجلی کا اتنا بل بھجوادیا گیا کہ جان کر عمران خان کو بھی شرم آجائے

معروف شاعر حبیب جالب نے دورِ آمریت میں ” حکمراں ہوگئے کمینے لوگ “ جیسی شاہکار نظم تخلیق کی تھی لیکن لگتا ہے کہ موجودہ حکومت نے اس معاملے کو زیادہ ہی سیریس لے لیا ، یہی وجہ ہے کہ حبیب جالب مرحوم کی وہ صاحبزادی جو کریم کی ٹیکسی چلا کر گزر بسر کرتی ہے کو بجلی کا اتنا بل بھیج دیا ہے کہ بیچاری کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔

حبیب جالب کی بڑی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے ڈھائی مرلے کے گھر کے بل کا احوال بتایا۔ انہوں نے لکھا ”انتہائی پریشانی کا مقام ہے کہ میرا بجلی کا بل پچھلے دو مہینوں سے بہت زیادہ آ رہا ہے دو ماہ پہلے 63253 روپے بل آگیا اقساط کروائیں 22326 ہو گیا۔ اس ماہ جبکہ موسم پچھلے ماہ سے ہی بہت بدل چکا ہے پھر بھی 31267 آیا ہے پچھلے بقایا جات ملا کر اب موجودہ بل 78527 واجب الادا ہے۔

میں اس وقت تقریباً اڑھائی مرلہ کے پورشن میں رہائش پذیر ہوں ، جہاں نارملی نا تو واشنگ مشین چلتی ہے نا ہی زیادہ استری۔ اے سی تو ویسے ہی چلاتے ڈر لگتا ہے سو بند رہتا ہے بس دیوار پر لگا ہے اور اپنے دل کو تسلی دی ہے کہ اے سی ہے ے ے ے ے ے ے۔ میرے خیال میں اتنا بل بھیجنا بہت زیادتی ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میں خود اپنا روزگار ”کریم” چلا کر مہیا کرتی ہوں۔ کہاں سے اتنا بل ادا کروں جو مزید قسطیں کروانے کے بعد ابھی بھی 27000 ہے مگر اگلی بار کے لیے پھر منہ کھولے ہوئے ہے۔

میٹر چیک کرنے کی بھی درخواست دی ہے۔ میرے ساتھ یہ زیادتی پہلے بھی ہو چکی ہے کہ میرے میٹر میں کسی نے تاریں لگا کر میرے میٹر سے بجلی چوری کی اور مجھے یہی لگتا ہے کہ اب بھی بجلی چوری ہوئی ہے۔ آج قسطیں کروانے کے دوران جتنا عذاب برداشت کیا ہے بیان سے باہر ہے منت سماجت کر کر کے حالت پتلی ہو گئی ہے پھر بھی بل 27000 ، غریب آدمی کہاں جائے کیسا دور ہے کہ میرے جیسے سفید پوش لوگوں کا بھرم بھی جارہا ہے۔کہاں جاؤں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔۔۔۔۔“

News 1539674527 9121
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.