”عمران خان خواتین کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں ، پہلے اپنی بیٹی کو۔۔۔“ رانا ثناءاللہ کے بعد طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے، نیا تنازعہ کھڑا کردیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان خواتین کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں ، پہلے وہ اپنی بیٹی کو اپنا نام دیں۔
انہوں نے کہا ہم حکومت بنانے کے لیے ووٹ نہیں مانگ رہے بلکہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 چل رہا ہے ، اب فرشتے ووٹ نہیں ڈال سکتے ، یہ کوئی سینیٹ کا الیکشن نہیں کہ ڈرائنگ رومز میں معاملات طے ہو جائیں ، لاکھوں پولنگ سٹیشنوں پر کروڑوں عوام نے ووٹ ڈالنا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب کے منہ میں چوسنی ڈالی ہوئی ہے کہ نیب ریفرنس اور کرپشن کے کیسز واپس ہو جائیں گے ، مگر قوم جانتی ہے کس نے حاجیوں کی جیبیں کاٹیں۔