طالبان کیسے پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے؟؟ خاتون سیاستداں کے بیان نے تہلکا مچا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن خیبر پی کے اسمبلی اور خواتین ونگ کی صوبائی صدر نگہت اورکزئی کو موبائل فون پر افغانستان کے نمبروں سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگہت اورکزئی نے کہا کہ ٹیلی فون کال کرکے طالبان بر ملا کہتے ہیں کہ ’’ہمیں صرف عمران خان ہی پاکستان کا وزیر اعظم چاہیئے‘‘ ، طالبان نے ہمیں انتخابی مہم سے دور کھنے کے لئے ہدایات دیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے حوالے سے پوسٹیں شیئر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے حوالے سے چیف کیپٹل پولیس پشاور کو آگاہ کردیا یہی قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو انتخابی مہم سے آئوٹ کرنا چاہتی اور ایک ہی سیاسی جماعت کے لئے راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔

نوائے وقت کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان نمبروں سے دھمکی آمیز کال گزشتہ رات آئی تھی جس کے بعد میں نے سی سی پی او کو باقاعدہ طور آگاہ کیا کہ ہمیں انتخابی مہم سے دور کرنے کے لئے اب دہشت گرد ہمیں کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.