پاکستان کا معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : مشہور اور طاقتور ملک نے پاکستان میں اربوں ڈالرز لانے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم ہاؤس میں جشن کا سماں
وزیر اعظم عمران خان سے اٹلی آئل اینڈ گیس ملٹی نیشنل کمپنی کے حکام کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کو پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت میں کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اٹلی آئل اینڈ گیس
ملٹی نیشنل کمپنی کے حکام کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کرنے والے حکام میں کمپنی کے وسط ایشیا کے صدر لوکا وگناتی اور پاکستان میں تعینات مینیجنگ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ کمپنی کے حکام نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت میں کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی کمپنی کی سرمایہ کاری پیشکش کا خیر مقدم بھی کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی دریافت پر سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، غیر ملکی کمپنیاں ہائیڈرو کاربن انرجی
کی دریافت کے لیے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آسان سرمایہ کاری کے لیے مطلوبہ سہولتیں فراہم کرے گی، سرمایہ کاروں کو حکومتی سطح پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ کمپنی کے وسط ایشیا کے صدر لوکا وگناتی نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں سنہ 2000 سے تیل اور گیس کی تلاش کا کام کر رہی ہے، کمپنی مقامی کمیونٹی کی ترقی کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے برسر اقتدار آنے کے بعد بے
شمار غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان مین سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے غیر ملکی مشروب کمپنی کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں غیر ملکی کمپنی نے پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس سے قبل امریکی آئل کمپنی کی چیئرمین ایماکو کرین وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھیں۔ امریکی آئل کمپنی بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔(ش س م)