’’ نیا پاکستان کالنگ منصوبہ ‘‘ حکومت کا تارکین وطن کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ لیکن کن لوگوں کی کب واپسی ہوگی ؟ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے
بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔
وفاقی حکومت نے “نیا پاکستان کالنگ” منصوبے کا آغازکیا جس کے بعد وزارت تمام اوورسیزپاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پرآویزاں کرے گی، ریکارڈ وزارت اوورسیزپاکستانیوں کی ویب سائیٹ پربھیجا جاسکے گا اورجس شعبے کے ماہرکی خدمات درکارہوں گی اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہراوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جب کہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔