اپنے انتقال کے بعد اپنی ساری جائداد کس کے نام اور کیوں کی ؟ محترم طارق عزیز نے وہ وجہ بتا دی جو پاکستانی شدت سے جاننا چاہتے تھے ۔۔ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

معروف پروگرام نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز نے اپنی تمام جائیداد مرنے کے بعد پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کر دیا، طارق عزیز پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرد اناؤنسر کا اعزاز رکھتے ہیں، 1975ء میں نیلام گھر کے میزبان بنے اور اس پروگرام کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، طارق عزیز پروگرام کا آغاز دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کے

الفاظ سے کرتے اور اس کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کرتے۔ طارق عزیز نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’’اللہ پاک نے مجھے اولاد نہیں دی یہ خدا کی قدرت ہے جسے چاہے دے جسے چاہے نہ دے اور جسے چاہے دے کے واپس لے لے۔۔۔ میں مرنے کے بعد اپنی ساری جائیداد دولت پاکستان کے نام کرتا ہوں‘‘۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.